السلام علیکم حضرت بہت بڑے انسان ہیں اللہ نے بڑا کام لیا ہے حضرت سے الحمداللہ حضرت کا مرکز اور اس مرکز سے جڑے ہوئے افراد الحمدللہ مثال ہے پاکستان کے لیے پورے عالم اسلام کے لئے اب مجھے دلی طور پے ان سے بہت عقیدت ہے پر فی الحال یہ گزارش ہے کہ حضرت والا دامن برکاتھم عالیہ داڑھی مبارک کو سفید کر دیجئے ہمیں بہت خوشی ہوگی اس عمر میں اپ کی داڑھی کی سفیدی اپ کا حسن ہے اور حسن ہوگا
*نظم در شان شیخ طریقت متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ* 10/اکتوبر 2024ء دوپہر 4:00 بجے *در بحرِ رمل مثمن سالم بر وزن : فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن* شیخِ من شیخِ طریقت حضرتِ الیاس گھمن باعثِ صد رشک اطہرؔ نسبتِ الیاس گھمن کس طرح ہوگی اجاگر عظمتِ الیاس گھمن دور تک پھیلی ہوئی ہے خدمتِ الیاس گھمن ذکر کی ضربیں لگانے کا سلیقہ مل رہا ہے رہبرِ عشقِ خدائی خلوتِ الیاس گھمن مجلسیں اپنوں کی ہوں یا انجمن اغیار کی ہو ہر جگہ چھائی ہوئی ہے سطوتِ الیاس گھمن مسئلہ سمجھا دیا سب کو حیاتِ انبیاء کا شہرتِ نانوتویؔ ہے شہرتِ الیاس گھمن سارے عالم میں رہِ ارشاد کا اک سلسلہ ہے نورِ گنگوہیؔ سے روشن بیعتِ الیاس گھمن اعتدالِ دین کا مطلب کیا ہے اتنا واضح بس گئی دل میں ہمارے! الفتِ الیاس گھمن کر دئیے تیار کتنے دین احمد کے سپاہی یاد شیخ الہندؔ کی ہے محنتِ الیاس گھمن جا بہ جا فیضان مرکزؔ کا یقیناً تا قیامت منکشف کرتا رہے گا شوکتِ الیاس گھمن دین پھیلانے کی دنیا میں لگن تھی کس بلا کی پاکؔ سے ترکیؔ ہوئی ہے ہجرتِ الیاس گھمن جس قدر یارب اٹھیں کفر و ضلالت کی ہوائیں اس قدر بڑھتی ہی جائے ہمتِ الیاس گھمن دین و مسلک! مذہب و منہج کا سیکھا فرق سب نے کر رہا ہے یوں زمانہ عزتِ الیاس گھمن بات ہو تحریر کی یا مسئلہ تقریر کا ہو منفرد پائی ہے اطہرؔ جرأتِ الیاس گھمن ثمرۂ فکر: مفتی کفیل اطہرؔ سیوہاروی جامعہ دار الفلاح سیوہارہ ہندوستان