Dargah Hazrat Charag e rabbani moulana kamil shah noumani Qadri Ka Mazar E Aqdas Ka manzar
Zaroor dekhe aur share karein
Join this channel to get access to perks:
/ @sukhanlive
#walidpur #charagherabbani #maulanakamil
Connect us On
Website :-
sukhan.live/
Facebook :-
/ sukhanrecords
Instagram :-
/
Pintrest :-
/ _created
Tumblr :-
sukhan.tumblr....
____
شاہ کامل مرے حق نما ہیں
ان کا دیدار اچھا لگے ہے
ان کے جلوؤں کی ہر اک تجلّی
جلوۂ طور وکعبہ لگے ہے
ہرعمل آیت کبریا ہے
ہر ادا سنت مصطفے ہے
حضرت شاہ کامل کی صورت
عکس ماہ مدینہ لگے ہے
سینہ پاک ان کا حرم ہے
ان کا دل کعبۂ محترم ہے
ان کے کاندھے پہ رومال کالا
مجھ کو کعبے کا پردا لگے ہے
اللّه اللّه فيضان كامل
بحر عرفاں ہے عرفان کامل
جو بھی قطرہ ہے ان کے کرم کا
فیض کا ایک دریا لگے ہے
دور و نزدیک سے آنے والے
درد و دکھ سے شفا پا رہے ہیں
ایک بیمار عشق محمد
سارے غم کا مسیحا لگے ہے
تو وہ داتا ہے جس کی گلی میں
مانگتے ہیں زمانے کے داتا
ابر باراں ترے آستاں پر
جب بھی آۓ ہے پیاسا لگے ہے
تیری نسبت عروج کرم ہے
تو محمد کے زیر قدم ہے
ہے جو ذرّہ تری خاک پا کا
چاند سورج ستارا لگے ہے
جو ترے نقش پا پر فدا ہو ،
اس کو تاج ولایت عطا ہو
جو بھی ہوتا ہے طالب خدا کا
تیری دہلیز سے جا لگے ہے
وجد میں کیفیت میں اسؔد نے
انکے قدموں پہ سر رکھ دیا ہے
رقص کرتی ہے روح عقیدت
نغمۂ عشق اچّھا لگے ہے
#walidpur #kamil #kamilshahnoumani #ursekamili #sukhan #dargah
20 сен 2024