Reciter : Zain Ali Rizvi
Poet : Zeeshan Abidi
Lyrics In Urdu
حیدرؑ کی بیٹیوں پر کیا وقت آگیا ہے
ماں پہلے چل بسی تھی بابا بھی جارہا ہے
صدمہ غریب ماں کا بھولی کہاں تھی زینبؑ
اب باپ سے جدائی کا غم اُسے ملا ہے
یثرب میں ہائے ماں کا پہلو شکستہ دیکھا
کوفے میں باپ کا سر اب زخمی ہوگیا ہے
شہزادیوں کو کیسے روتا ہوا وہ دیکھے
میت سے دور جاکر عباسؑ رورہا ہے
شبرؑ نے جب علیؑ کے رُخ سے کفن ہٹایا
زہراؑ کے گھر میں ہائے کہرام مچ گیا ہے
کہتی رہیں رقیہؑ اُٹھ جاؤ میرے بابا
بیٹی کے دل کی حالت بس باپ جانتا ہے
بابا کے بعد ہائے کیسے جئیگی زینبؑ
اُم البنیںؑ نے روکر فضہؑ سے یہ کہا ہے
تھا اپنی بیٹیوں کے جو ناز اُٹھانے والا
اُس باپ کا جنازہ اب گھر سے اُٹھ رہا ہے
ذیشان و زین بس یہ حسنینؑ جانتے ہیں
ہوتی ہے کیا یتیمی بہنوں کا حال کیا ہے
Please Subscribe Official Channel of Nauha Khuwaan & Manqabat Khuwaan Syed Zain Ali Rizvi.
Facebook Page Link :
syedzainalirizvi
Instagram :
zainalirizvi
Tiktok:
tiktok.com/@syedzainaliofficial
Whatsapp group:
chat.whatsapp....
#zainalirizvi #noha #hazratali #ayyameali #21ramazan #nohamolaali
21 сен 2024