Тёмный

SALAM LIJYE MOLA | ZAIN ALI RIZVI | 2023 / 1445 

Zain Ali Official
Подписаться 3,8 тыс.
Просмотров 1,9 тыс.
50% 1

ll بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ll
BISMILLAH...
SALAM LIJYE MOLA (ع) | ZAIN ALI RIZVI | 2023 / 1445
☆NOHA 2023 |
Recited by | Zain Ali Rizvi
Written by | Zeeshan Abidi
Chorus by | Own Rizvi & Team
Video by | SRS Production
Audio Recorded By | Teezee Studio
بلایا آپنے ہم آگئے قریب حسینؑ
نظر ہے آپکے روضے پہ اے غریب حسینؑ
ہم اپنی آنکھوں میں اشکوں کے جام لائے ہیں
سلام لیجئے مولاؑ غلام آئے ہیں
حرم کو دیکھکے آنکھوں کو مل گئی منزل
بہت اداس تھا ملنے کی آرزو میں یہ دل
جو کیفیت ہے مرے دل کہ کیسے بتلاؤں
کہاں حسینؑ کی جنت کہاں مرے پاؤں
قدم قدم پہ بہایا گیا ہے آپکا خوں
مجھے بتائیے مولاؑ قدم کہاں میں رکھوں
قدم ٹھہر سے گئے ہیں نہیں چلا جاتا
جو بس میں ہوتا تو میں سر کے بل یہاں آتا
حسینؑ آپکو صغراؑ کی بے بسی کی قسم
ہو اُنکا نام بھی اب جلد زائروں میں رقم
رلارہی ہے بہت یادِ کربلا مولاؑ
جو رہ گئے ہیں یہاں وہ بھی دیں صدا مولاؑ
اسی زمین پہ مارا گیا تمہیں پیاسہ
یہیں پہ گھوڑوں سے پامال ہوگیا لاشہ
نہ جانے آپکو مارا کہاں کہاں مولاؑ
بدن میں تیر تھے ٹوٹی تھی پسلیاں مولاؑ
جوان بیٹے کے سینے سے کھینچ کر برچھی
ضعیف کاندھوں پہ کسطرح اُسکی لاش اُٹھی
پسر کے غم سے اگر ہم گزر گئے ہوتے
جوان بیٹے کے لاشے پہ مرگئے ہوتے
وہ جسکی خیموں کے پیچھے لحد بنائی تھی
جب اُسکو ڈھونڈنے مقتل میں فوج آئی تھی
حسینؑ آپ نے چھ ماہ جسکو پالا تھا
لعیں نے نیزے سے اُسکا بدن نکالا تھا
وہ جسکو آپ نے ہر وار پہ پکارا تھا
نہ جانے اسکو لعینوں نے کتنا مارا تھا
تمہارے بعد جب اُسکو اُٹھانے آئی بہن
کہیں تھے ہاتھ کہیں پاؤں اور کہیں تھا بدن
لپٹ کے روضے سے ذیشان و زین بھی رولیں
حرم میں آنے کی مولاؑ ہمیں اجازت دیں
بس ہم نے آپکو مانگا ہے ہر دعا میں حسینؑ
یقین آتا نہیں ہم ہیں کربلا میں حسینؑ
#zainalirizvi #Noha2023 #newnoha2023 #zainalirizvinewnohay #muharram1445 #muharram2023

Опубликовано:

 

21 сен 2024

Поделиться:

Ссылка:

Скачать:

Готовим ссылку...

Добавить в:

Мой плейлист
Посмотреть позже
Комментарии : 51   
Далее
ИСЧЕЗНИ ВОДУ ДО КОНЦА
00:43
Просмотров 477 тыс.
درب العشك | محمد الجنامي
18:44
Просмотров 75 млн
Ali Ali Karna Zaroor Chahiye | Mir Hasan Mir
9:45
Просмотров 10 млн