تضمینِ کلامِ حضور تاج الشریعہ ❤❤❤ •°•°•°•°•°•°•°•°•°•°•°• کِس زباں سے ہو بیاں کیا آپ ہیں باعثِ تخلیقِ دنیا آپ ہیں سب سے افضل سب سے اعلیٰ آپ ہیں مصطفائے ذاتِ یکتا آپ ہیں یک نے جِس کو یک بَنایا آپ ہیں چشمِ روحِ قدس نے دیکھا نہیں آپ سا کوئی کہیں آیا نہیں کیونکہ پیدا رب نے فرمایا نہیں آپ جیسا کوئی ہو سکتا نہیں اپنی ہر خوبی میں تنہا آپ ہیں مانگتا ہے بھیک جِس سے شمس بھی جِس کی اِک لو کا ہے صدقہ چاندنی بعد جِس کے مٹ گئی ہر تیرگی لامکاں تک جِس کی پھیلی روشنی وہ چراغِ عالم آرا آپ ہیں سب کی دھڑکن کی صدا کا آئینہ ہے فنا میں بھی بقا کا آئینہ مالکِ ہر دوسرا کا آئینہ آپ کی طلعت خدا کا آئینہ جِس میں چمکے حق کا جلوہ آپ ہیں یا نبی جو آپ سے ہوگا قریب اس کا بَن جائے گا لمحوں میں نصیب آپ ہر بیمار دِل کے ہیں طبیب آپ کو رب نے کیا اپنا حبیب ساری خلقت کا خلاصہ آپ ہیں جانِ رحمت آپ ہیں قائل ہوں میں آپ سردارِ زماں عائل ہوں میں تیرِ فرقت سے بہت گھائل ہوں میں آپ سے خود آپ کا سائل ہوں میں جانِ جاں میری تمنا آپ ہیں پھول کلیاں رنگ خوشبو گلستاں آفتاب و ماہتاب و کہکشاں سحرا و دریا زمین و آسماں آپ کی خاطر بنائے دو جہاں اپنی خاطر جو بَنایا آپ ہیں میرے آقا آپ ہیں سب سے جدا خود ہے جب توصیفؔ کرتا کبریا کیوں نہ ہو پھر آپ پر عالم فدا آپ کی رؤیت ہے دیدارِ خدا جلوہ گاہِ حق تعالیٰ آپ ہیں •°•°•°• از۔ توصیف رضا خان رضوی باتھ اصلی سیتا مڑھی بہار انڈیا 9594346926