*Importance of Seeking Knowledge in Islam - Reminder* *فی ظلال القرآن : سید قطب* سورۃ التوبة 122 تفسیر: فقہ کا کچھ حصہ تو فرض عین ہے کچھ فرض کفایہ۔ صحیح عقائد اور ضروری اعمال جیسے طہارت ‘ نماز ‘ روزہ ‘ زکوٰۃ ‘ حج اور تمام فرائض کا علم فرض عین ہے۔ عبادات کے علاوہ وہ معاملات جو سامنے آتے رہتے ہیں اور جن سے واسطہ پڑتا رہتا ہے ‘ ان کو جاننا بھی فرض عین ہے مثلاً تاجروں کیلئے بیع صحیح ‘ بیع فاسد ‘ سود وغیرہ کے احکام جاننا لازم ہے۔ جو ٹھیکہ یا مزدوری یا نوکری وغیرہ سے تعلق رکھتے ہیں ‘ ان کیلئے ان کے احکام کو حاصل کرنا ضروری ہے۔ رسول اللہ (ﷺ) نے فرمایا : علم کی طلب ہر مسلمان مرد پر فرض ہے۔ ۔ حضرت انس کی روایت میں حسب نقل ابن عبدالبر اتنا زائد بھی آیا ہے کہ طالب علم کیلئے ہر چیز دعائے مغفرت کرتی ہے یہاں تک کہ سمندر کے اندر مچھلیاں بھی (دعائے مغفرت کرتی ہیں) ایک روایت میں یہ الفاظ بھی آئے ہیں : اور اللہ مصیبت زدوں کی فریاد رسی کو پسند فرماتا ہے۔ فرض کفایہ یہ ہے کہ ہر موضوع کے مسائل سے واقفیت حاصل کی جائے یہاں تک کہ فتویٰ دینے کے مقام پر پہنچ جائے۔ اگر کسی شہر کا کوئی آدمی ایسا عالم نہ ہوگا اور ایک شخص بھی اس درجہ پر فائز نہ ہوگا اور سب بیٹھ رہیں گے تو سب گناہ گار ہوں گے اور اگر ایک بھی تکمیل علمی کیلئے تیار ہوجائے گا تو سب کے سر سے فرض ساقط ہوجائے گا اور سب پر اس کی تقلید لازم ہوگی۔ جو واقعات پیش آئیں ‘ ان کے فیصلے کیلئے اس عالم کی طرف سب بسعی والے رجوع کریں۔ تحصیل علم ہر نفلی عبادت سے افضل ہے۔ حضرت ابن عباس کی روایت سے مؤلف سند الفردوس نے بیان کیا ہے کہ رسول اللہ (ﷺ) نے فرمایا : علم کی طلب اللہ کے نزدیک نماز ‘ روزہ ‘ حج اور راہ خدا میں جہاد کرنے سے افضل ہے۔ یہ بھی حضرت ابن عباس کی روایت میں آیا ہے کہ ایک گھڑی علم کی تحصیل ایک رات کے قیام (نماز) سے اور ایک دن علم کی طلب تین دن کے روزے رکھنے سے افضل ہے۔ رسول اللہ (ﷺ) نے فرمایا : عابد پر عالم کی فضیلت ایسی ہے جیسے میری فضیلت تم میں سے ادنیٰ آدمی پر۔ بلاشبہ اللہ (رحمت کرتا ہے) اور اللہ کے فرشتے اور آسمانوں والے اور زمینوں والے یہاں تک کہ سوراخوں کے اندر چیونٹیاں اور پانی کے اندر مچھلیاں اس شخص کیلئے دعائے رحمت کرتی ہیں جو لوگوں کو بھلائی کی تعلیم دیتا ہے۔ رواہ الترمذی بسند صحیح عن ابی امامۃ۔ ترمذی اور ابن ماجہ نے حضرت ابن عباس کی روایت سے بیان کیا ہے کہ رسول اللہ (ﷺ) نے فرمایا : ہزار عابدوں سے ایک عالم ‘ شیطان پر زیادہ بھاری ہوتا ہے۔ یہ بھی رسول اللہ (ﷺ) نے فرمایا : جب آدمی مر جاتا ہے تو اس کا عمل ختم ہوجاتا ہے مگر تین اعمال (کا فائدہ جاری رہتا ہے) صدقہ جاریہ ‘ یا وہ عمل جس سے لوگ نفع حاصل کریں ‘ یا نیک اولاد جو اس کیلئے دعا کرے۔ علم لدنی جس کے حامل صوفیہ کرام ہوتے ہیں ‘ فرض عین ہے کیونکہ اس باطنی علم کے دو مقصد ہوتے ہیں : (1) اللہ کے سوا ہر چیز کی رغبت کو دل سے نکال دینا ‘ ہر دم اللہ کے سامنے اپنے کو حاضر سمجھنا۔ خود پسندی ‘ غرور ‘ حسد ‘ دنیا کی محبت ‘ عبادات میں سستی ‘ خواہشات نفس ‘ ریاکاری ‘ شہرت طلبی اور دوسرے اخلاقی باطنی عیوب سے نفس کو پاک رکھنا۔ (2) گناہوں سے توبہ ‘ رضا بالقضاء ‘ مصائب پر صبر ‘ نعمتوں کا شکر اور دوسرے اچھے خصائل و مکارم اخلاق سے اپنے نفس کو آراستہ کرنا۔ اور ظاہر ہے کہ ہر شخص کیلئے ان ممنوعات سے پرہیز اور فرائض کی پابندی سے زیادہ اہم اور ضروری ہے جن کا تعلق اعضاء جسمانی سے ہے۔ اگر اخلاص اور نیت کی صحت نہ ہو تو نماز ‘ روزہ اور دوسری عبادتیں ناقابل اعتبار ہیں۔ رسول اللہ (ﷺ) نے ارشاد فرمایا : اللہ صرف اسی عمل کو قبول فرماتا ہے جو خالص ہو اور محض خوشنودی خدا حاصل کرنے کیلئے کیا گیا ہو۔ رواہ النسائی عن ابی امامۃ۔ مسلم نے حضرت ابوہریرہ کی روایت سے بیان کیا ہے کہ رسول اللہ (ﷺ) نے فرمایا : اللہ تمہاری صورتوں اور مالوں پر نظر نہیں کرتا بلکہ تمہارے دلوں کو دیکھتا ہے۔ اور یہ بات ظاہر ہے کہ جس چیز پر فرض عین کا مدار ہو وہ خود فرض عین ہوگی ‘ لہٰذا علم لدنی جس کے حامل صوفیۂ کرام ہیں ‘ فرض عین ہے۔ #exploreourdeen #reminder
Sab bat suno mere me khud CA ka student hu aur me roz ya kabhe kabhe quran lectures leta hu DR ISRAR(R.A) ke sirf 30 min aur notes banta rehta hu sath sath un ke channel bayan ul quran se ap ko tafseer lectures mil jaye ge.Ab es cheez ko first banaye aur dr israr ke lectures le le. Phir aista aista islamic books ko bhe read krna shuru kare.Jis topic ke bare me ap jana chate hai us se related ap books read kre bs ese tarah ap aista aista knowledge le ge aur koi teacher ya alim ho to aur zayada best but ager nai hai to khud to start kre
Same bro I am also a CA student and in CAF qualifying attempt Alhamdulillah 😊 I am also doing the same thing but I am taking lectures of Molana Ishaq r.a and literally my Islamic knowledge improvement is too much Alhamdulillah 😊❤❤😊 Allah Molana Ishaq A.s , Dr Israr r.a , Molana modudi r.a , or jitne bhe ulma e Haq h un pr croore ha rehmate nazil kre or ulma E Soo or kafiro ko tabahoo barbad kre Ameen 😊❤😊
Join For Daily Islamic Reminders (Join Only one) Group (8) chat.whatsapp.com/DEHoKPc6OuLCN2gOp52wi7 Group (7) chat.whatsapp.com/JYTUPdZi6RRK4sPymmi0GH Group (6) chat.whatsapp.com/JSQL0nnxwOg49NYT1qDSnR Group (5) chat.whatsapp.com/HLY4df5vN8m9VK4saip5NC Group (4) chat.whatsapp.com/H5fMEoSpWhoFBDMuh91gWx Group (3) chat.whatsapp.com/KxwH2igMy8RLjy0G3vLuMb Group (2) chat.whatsapp.com/G1Ml1uFcpBfFnsK3KxK6WT Group(1) chat.whatsapp.com/FnvVK2fQpPY0UpgkrFtVwj Share with your friends so that others may benefit from it...In the Quran, Allah enjoins believers to remind each other ‘for indeed reminders benefit the believers’ (55;51). Facebook Group: facebook.com/groups/248715236481580/?ref=share Instagram : instagram.com/invites/contact/?i=1dmtuttwkgzsv& Facebook Pages : 1. facebook.com/Hamzasajjad960/ 2. facebook.com/hamzasajjad962 3. facebook.com/profile.php?id=100088569734151&mibextid=ZbWKwL RU-vid Channel: ru-vid.com/show-UC8rzsJ0rQj_OYQCQoO2DcQQ Twitter : twitter.com/LetDeen?t=vdfuu-y4ZkWUibDVYPkMSg&s=09 Share.