Weekly Tarbiyati Nashist held on 22 September 2019 at Dargah Alia Ashrafia Ashrafabad Firdous Colony Gulbahar Karachi. for latest updates, www.ashrafia.net / syedmuhammadashrafjilani / dargah_ashrafia
٢۷ محرّم الحرام، اشرف الاولیاء، غوث العالم، محبوبِ یزدانی، حضرت سلطان مخدوم اوحد الدّین سیّد اشرف جہاں گیر سمنانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا یومِ وصال ہے۔ آپ کا شمار اکابر اولیائے کرام میں ہوتا ہے۔ آپ آٹھ ویں صدی ہجری کے مشہور و معروف بزرگ، اور سلسلۂ اشرفیہ کے بانی ہیں۔ آپ صوبۂ خراسان کے دار السّلطنت سمنان کے باد شاہ تھے، راہِ حق کی خاطر سلطنت ترک کر کے ہندوستان تشریف لائے اور تا دمِ آخر دینِ متین کی خدمت کی۔ ۸۰۸ھ کو ۱٢۰ برس کی عمر میں وصال فرمایا۔ آپ کا مزار مبارک کچھوچھہ، انڈیا میں مرکزِ انوار و تجلّیات ہے۔ اللہ کریم اپنے اس پیارے کے صدقے ہم سب پر اپنا خاص فضل فرمائے۔