MashaAllah ❤️ Dil ko sukoon dene wali video Dil Khush ho gya r Salam Hy Apke Hosly r Himat ko Salam Hy apki jitni tareef ki jaye utni Kam Hy Thanks brother ❤
ماشاءاللہ سر آج تو آپ نے بہت جان جوکھم والی محنت کی ھے راستے میں "کری" / "کریر" کی جھاڑیاں نظر آئیں، ان پر پنک رنگ کے پھول بھی تھے، انہی پر گول گول پھل "ڈیلے" لگتے ہیں، جنکا بہت مزیدار اچار بنتا ھے۔ خاص طور پر اہل کراچی اردو سپیکنگ تو اس سے بہت مانوس ہیں۔ راستے سرکنڈا بھی بہت تھا، جس کے درمیان میں سے کافی محنت سے آپ نے بائیک چلائی، اسی سرکنڈے میں سے اس کے تنکے "کانے" نکلتے ہیں، جسکی "پتلیں" / "سرکیاں" بنتی ہیں، عارضی پردے داری کیلئے استعمال ھوتی ہیں۔ ھم پرائمری سکول کے دور میں اسی "کانے" سے قلمیں بنا کر تختی لکھا کرتے تھے۔