السلام علیکم، جناب عالی میں پاکستان کا شہری اور کراچی کا رہائشی ہوں میرے والدین نے 1947 کے فوری بعد بھاگلپور،صوبہ بہار سے ہجرت کی تھی مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہم بہاری اپنے اکابرین کا ذکر کرنے میں انتہائی سست یا متعصب ہیں، مثلا" آپ کے اجداد صوبہ بہار کے لئیے باعث فخر تھے لیکن اب تک کسی بہاری(مسلم یا ہندو) نے ان اکابرین کا کوئی تفصیلی تعارف نہیں کیا۔۔البتہ اگر ایسا قابل فخر خاندان یوپیئن کا ہوتا تو بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی مشہور ہو جاتا ایک المیہ یہ ہے کہ بہاری مسلم صرف مسلم شاد عظیم آبادی یا مرزاعبدالقادر بیدل عظیم آبادی کا تذکرہ کریں گے لیکن بہار کے ہی عظیم شاعر رام دھاری سنگھ دنکر کو نظرانداز کر دیں گے جبکہ بہار کے ہندو دانشور شاد عظیم آبادی کو نظرانداز کر دیں گے۔۔"افسوس" ایک درخواست 🙏🏻 دبستان عظیم آباد پر کوئی تفصیلی وڈیو بنائیں۔۔۔مہربانی ہوگی 🤲