اللہ تعالیٰ ہماری اس مادر علمی کو تا قیامت قائم رکھیں ۔۔اسداللہ خان حقانی نیوٹریشن ایکسپرٹ انچارج طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم و علاج بالغذا ریسرچ سینٹر امارت اسلامی افغانستان
*ایک بہترین معاشرے کی تشکیل کے لئے قران پاک کے 100 مختصر مگر انتہائی موثر پیغامات* *1 گفتگو کے دوران بدتمیزی نہ کیا کرو،* سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 83 *2 غصے کو قابو میں رکھو* سورۃ آل عمران ، آیت نمبر 134 *3 دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو،* سورۃ القصص، آیت نمبر 77 *4 تکبر نہ کرو،* سورۃ النحل، آیت نمبر 23 *5 دوسروں کی غلطیاں معاف کر دیا کرو،* سورۃ النور، آیت نمبر 22 *6 لوگوں کے ساتھ آہستہ بولا کرو،* سورۃ لقمان، آیت نمبر 19 *7 اپنی آواز نیچی رکھا کرو،* سورۃ لقمان، آیت نمبر 19 *8 دوسروں کا مذاق نہ اڑایا کرو،* سورۃ الحجرات، آیت نمبر 11 *9 والدین کی خدمت کیا کرو،* سورۃ الإسراء، آیت نمبر 23 *10 والدین سے اف تک نہ کرو،* سورۃ الإسراء، آیت نمبر 23 *11 والدین کی اجازت کے بغیر ان کے کمرے میں داخل نہ ہوا کرو،* سورۃ النور، آیت نمبر 58 *12 لین دین کا حساب لکھ لیا کرو،* سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 282 *13 کسی کی اندھا دھند تقلید نہ کرو،* سورۃ الإسراء، آیت نمبر 36 *14 اگر مقروض مشکل وقت سے گزر رہا ہو تو اسے ادائیگی کے لیے مزید وقت دے دیا کرو،* سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 280 *15 سود نہ کھاؤ،* سورۃ البقرة ، آیت نمبر 278 *16 رشوت نہ لو،* سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 42 *17 وعدہ نہ توڑو،* سورۃ الرعد، آیت نمبر 20 *18 دوسروں پر اعتماد کیا کرو،* سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12 *19 سچ میں جھوٹ نہ ملایاکرو،* سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 42 *20 لوگوں کے درمیان انصاف قائم کیا کرو،* سورۃ ص، آیت نمبر 26 *21 انصاف کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہو جایا کرو،* سورۃ النساء، آیت نمبر 135 *22 مرنے والوں کی دولت خاندان کے تمام ارکان میں تقسیم کیاکرو،* سورۃ النساء، آیت نمبر 8 *23 خواتین بھی وراثت میں حصہ دار ہیں،* سورۃ النساء، آیت نمبر 7 *24 یتیموں کی جائیداد پر قبضہ نہ کرو،* سورۃ النساء، آیت نمبر 2 *25 یتیموں کی حفاظت کرو،* سورۃ النساء، آیت نمبر 127 *26 دوسروں کا مال بلا ضرورت خرچ نہ کرو،* سورۃ النساء، آیت نمبر 6 *27 لوگوں کے درمیان صلح کراؤ،* سورۃ الحجرات، آیت نمبر 10 *28 بدگمانی سے بچو،* سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12 *29 غیبت نہ کرو،* سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12 *30 جاسوسی نہ کرو،* سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12 *31 خیرات کیا کرو،* سورۃ البقرة، آیت نمبر 271 *32 غرباء کو کھانا کھلایا کرو* سورة المدثر، آیت نمبر 44 *33 ضرورت مندوں کو تلاش کر کے ان کی مدد کیا کرو،* سورة البقرۃ، آیت نمبر 273 *34 فضول خرچی نہ کیا کرو،* سورۃ الفرقان، آیت نمبر 67 *35 خیرات کرکے جتلایا نہ کرو،* سورة البقرۃ، آیت 262 *36 مہمانوں کی عزت کیا کرو،* سورۃ الذاريات، آیت نمبر 24-27 *37 نیکی پہلے خود کرو اور پھر دوسروں کو تلقین کرو،* سورۃ البقرۃ، آیت نمبر44 *38 زمین پر برائی نہ پھیلایا کرو،* سورۃ العنكبوت، آیت نمبر 36 *39 لوگوں کو مسجدوں میں داخلے سے نہ روکو،* سورة البقرة، آیت نمبر 114 *40 صرف ان کے ساتھ لڑو جو تمہارے ساتھ لڑیں،* سورة البقرة، آیت نمبر 190 *41 جنگ کے دوران جنگ کے آداب کا خیال رکھو،* سورة البقرة، آیت نمبر 190 *42 جنگ کے دوران پیٹھ نہ دکھاؤ،* سورة الأنفال، آیت نمبر 15 *43 مذہب میں کوئی سختی نہیں،* سورة البقرة، آیت نمبر 256 *44 تمام انبیاء پر ایمان لاؤ،* سورۃ النساء، آیت نمبر 150 *45 حیض کے دنوں میں مباشرت نہ کرو،* سورة البقرة، آیت نمبر، 222 *46 بچوں کو دو سال تک ماں کا دودھ پلاؤ،* سورة البقرة، آیت نمبر، 233 *47 جنسی بدکاری سے بچو،* سورة الأسراء، آیت نمبر 32 *48 حکمرانوں کو میرٹ پر منتخب کرو،* سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 247 *49 کسی پر اس کی ہمت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالو،* سورة البقرة، آیت نمبر 286 *50 منافقت سے بچو،* سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 14-16 *51 کائنات کی تخلیق اور عجائب کے بارے میں گہرائی سے غور کرو،* سورة آل عمران، آیت نمبر 190 *52 عورتیں اور مرد اپنے اعمال کا برابر حصہ پائیں گے،* سورة آل عمران، آیت نمبر 195 *53 بعض رشتہ داروں سے شادی حرام ہے،* سورۃ النساء، آیت نمبر 23 *54 مرد خاندان کا سربراہ ہے،* سورۃ النساء، آیت نمبر 34 *55 بخیل نہ بنو،* سورۃ النساء، آیت نمبر 37 *56 حسد نہ کرو،* سورۃ النساء، آیت نمبر 54 *57 ایک دوسرے کو قتل نہ کرو،* سورۃ النساء، آیت نمبر 29 *58 فریب (فریبی) کی وکالت نہ کرو،* سورۃ النساء، آیت نمبر 135 *59 گناہ اور زیادتی میں دوسروں کے ساتھ تعاون نہ کرو،* سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 2 *60 نیکی میں ایک دوسری کی مدد کرو،* سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 2 *61 اکثریت سچ کی کسوٹی نہیں ہوتی،* سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 100 *62 صحیح راستے پر رہو،* سورۃ الانعام، آیت نمبر 153 *63 جرائم کی سزا دے کر مثال قائم کرو،* سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 38 *64 گناہ اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے رہو،* سورۃ الانفال، آیت نمبر 39 *65 مردہ جانور، خون اور سور کا گوشت حرام ہے،* سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 3 *66 شراب اور دوسری منشیات سے پرہیز کرو،* سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 90 *67 جوا نہ کھیلو،* سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 90 *68 ہیرا پھیری نہ کرو،* سورۃ الاحزاب، آیت نمبر 70 *69 چغلی نہ کھاؤ،* سورۃ الھمزۃ، آیت نمبر 1 *70 کھاؤ اور پیو لیکن فضول خرچی نہ کرو،* سورۃ الاعراف، آیت نمبر 31 *71 نماز کے وقت اچھے کپڑے پہنو،* سورۃ الاعراف، آیت نمبر 31 *72 آپ سے جو لوگ مدد اور تحفظ مانگیں ان کی حفاظت کرو، انھیں مدد دو،* سورۃ التوبۃ، آیت نمبر 6 *73 طہارت قائم رکھو،* سورۃ التوبۃ، آیت نمبر 108 *74 اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو،* سورۃ الحجر، آیت نمبر 56 *75 اللہ نادانستگی میں کی جانے والی غلطیاں معاف کر دیتا ہے،* سورۃ النساء، آیت نمبر 17 *76 لوگوں کو دانائی اور اچھی ہدایت کے ساتھ اللہ کی طرف بلاؤ،* سورۃ النحل، آیت نمبر 125 *77 کو
ہمارا دارالعلوم دیوبند میں سالانہ امتحان کا زمانہ ہے لیکن جب بھی وقت ملتا ہے ضرور سنتا ہوں حسان بھائی آپ نے کمال کردیا میں آپ کی یہ نظم یا ترانہ مختلف چینل سے سنی دعاءوں میں ضرور یاد رکھیے گا از قلم عبداللہ شیرخان متعلم دارالعلوم دیوبند مقیم چھتہ مسجد دارالعلوم دیوبند
ماشاءاللہ سبحان اللہ آج بروز 17 فروری اس عظیم و شان مدرسہ میں اپنے ایک قریبی دوست قاسم کے ختم بخاری شریف میں شمولیت کا شرف حاصل ہوا۔ یہاں کے روح پرور مناظر دیکھ کر دل باغ باغ ہو گیا ، انکی تو دنیا ہی الگ ہے ، انکا اٹھنا بیٹھنا رہن سہن، اساتذہ کا ادب پابندی وقت اور 8 سال درس و تدریس کر کے یہ نورانی فرشتے جس شان وشوکت سے آج اپنے پیاروں کے ساتھ اس مدرسے سے رخصت ہوئے وہ مناظر دیکھنے لائق تھے۔انکے مہتمم بڑے فخر سے سب سے بول رہے تھے دیکھو ان کو یہ چراغ ہیں،۔ دنیوی و اخروی زندگی کے چشموں چراغ، اللّٰہ انکی زندگیوں اور نسلوں میں عافیتیں اور برکتیں اتارے۔۔ آمین
MASHALLAH! 18 January 2024 ku es -o-shan madrase mai apne cousin Mufti Taimur Haqqani ke khatam bukhari sharif mai shamoliat ka sharf hasil hua’ ju sukoon mai ne waha mehsos ke wo mai mujhe kahe aur nai mila’ es madrase se muhabat hugai hai’ Allah mujhe dubara jaane ke taufeeq ataa farmay!🥺♥️♥️♥️