"تاجدارِ ختم نبوت (ص) کے ایک عاجز امتی کی فریاد" ∆یااللہ! ہم ہیں تیرے بدکار گناہ گار بندے، تاجدارِ ختم نبوت (ص) کے امتی تو ہیں۔ وطن پاک پر قیامت کی گھڑی ہے جو آئی، رحم کر دے ہم پر، تاجدارِ ختم نبوت(ص) کے امتی تو ہیں۔ ہم ناتواں بندے، تیرے عاجز بندے، تیرے پیارے بندے، معاف کر دے ہم سب کو، تاجدارِ ختم نبوت(ص) کے امتی تو ہیں۔ بارش و سیلاب کو قیامت صغریٰ بنانے والے یارب، ہم کمزوروں پر کرم کر دے، تاجدارِ ختم نبوت(ص) کے امتی تو ہیں۔ ہمارے دامن میں صرف ہے باقی "غلامی_محمد(ص)"، بخش دے ہم کو اس خاطر، تاجدارِ ختم نبوت(ص) کے امتی تو ہیں۔ واسطہ دیتے ہیں تجھے یارب، ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کا، بچا لے اپنوں بندوں کو ہر آفات سے، تاجدارِ ختم نبوت(ص) کے امتی تو ہیں۔ دعا مانگ رہا ہے سب سے مل کر تیرا حقیر بندہ "ایوب"، قبول ہونگی فوراً ہم سب کی فریادیں، تاجدارِ ختم نبوت(ص) کے امتی تو ہیں۔∆ "ایوب" دعاگو۔۔۔۔۔۔ حکیم محمد ایوب قریشی۔ میانوالی۔پنجاب۔پاکستان۔