The importance of cochlear implants, surgery, and speech therapy.
سنٹرل پولیس آفس میں نجی ہسپتال کے اشتراک سے پولیس ملازمین کے قوت سماعت و گویائی سے محروم بچوں کیلئے مشاورتی سیشن میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری سے روبصحت بچوں اور ان کے والدین سے گفتگو۔ پروفیسر ڈاکٹر عمران سعید نے پولیس ملازمین کو بچوں کی قوت سماعت اور گویائی کی بحالی کیلئے سپیچ تھراپی، کوکلئیر امپلانٹ سرجری اور سپیچ تھراپی کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ پاکستان میں 10 ملین افراد سماعت کی کمی کا شکار ہیں، کوکلئیر امپلانٹ سرجری سے متاثرہ بچوں کی قوت سماعت کو 99 فیصد تک بحال کرنا ممکن ہے۔
کوکلئیر امپلانٹ سرجری قوت سماعت سے محروم بچوں کیلئے امید کی ایک کرن ہے، پنجاب پولیس اپنے ملازمین کے قوت سماعت و گویائی سے محروم بچوں کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، آئی جی پنجاب
#PunjabPolice #Punjab #Police #CochlearImplant #Welfare #IGP #CPO
17 сен 2024