Wavering between Disbelief & Belief | Reminder from Surah An-Nisa 143
تفسیر القرآن الکریم : مولانا عبد السلام بھٹوی
{ مُذَبْذَبِيْنَ بَيْنَ ذٰلِكَ…:} نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ’’منافق کی مثال اس بکری کی سی ہے جو دو ریوڑوں کے درمیان ماری ماری پھرتی ہے، کبھی اس ریوڑ کی طرف اور کبھی اس ریوڑ کی طرف اور نہیں جانتی کہ ان دونوں میں سے کس کے پیچھے لگے۔‘‘ [ مسلم، صفات المنافقین، باب صفات المنافقین : ۲۷۸۴ ]
جو شخص سب کچھ جاننے اور سمجھنے کے باوجود خود گمراہی میں پڑا ہو اور باطل پرستی کی طرف راغب ہو تو اسے راہِ راست پر لانے کے لیے کوئی انسانی نصیحت اور کوشش کارگر نہیں ہو سکتی، بلکہ وہ تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے دی ہوئی سزا کے طور پر گمراہی اور باطل پرستی میں پختہ سے پختہ تر ہوتا چلا جائے گا۔
#exploreourdeen #reminder
10 май 2024