السلام وعلیکم ان گنت درود و سلام نبی کریم خاتم النبیین حضرت محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پر آپکی آل اولاد پر صحابہ کرام پر حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ پریشانی کے وقت یہ دعا پڑھا کرتے تھے : ( لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ الْحَلِيمُ الْكَرِيمُ ، سُبْحَانَ اللَّهِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ ، سُبْحَانَ اللَّهِ رَبِّ السَّمَوَاتِ السَّبْعِ ، وَرَبِّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ ) ’’ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو نہایت بردبار اور بہت زیادہ سخی ہے ۔ اللہ پاک ہے جو عرش عظیم کا مالک ہے ۔ اور اللہ پاک ہے جو سات آسمانوں کا مالک اور عزت والے عرش کا مالک ہے ۔‘‘ حوالہ ابنِ ماجہ اللہ رب العزت ہمیں قرآن وسنت کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین