Тёмный

Aj ka Gohar e Nayaab || Video No 03 || Akmal Wazir ||  

Gohar e Nayaab Production
Подписаться 6 тыс.
Просмотров 148
50% 1

نوحہ: کیا رہا خیموں میں شہہ کے
شاعر: جناب ریحان اعظمی (مرحوم)
نوحہ خواں: وزیر اکمل مہدی آبادی
مرکزی ماتمی دستہ مہدی آباد
آج کا گوھر نایاب
ویڈیو نمبر 03
وزیر اکمل بھی بلتستان کے ان گنے چنے بچوں میں شامل ھے جس نے بچپن سے ہی ذکر اہلبیت کی وجہ سے شہرت پائی.
آپ نے ابتدائی تعلیم تعمیر ملّت پبلک سکول سکردو سے حاصل کی اور یہیں سے ان کے دو مہربان اساتید (جناب عقیل احمد صاحب اور ان کی بہن) نے اکمل کی آواز سن کر اس کو نعت خوانی کی طرف رغبت دلائی اور یہاں سے ان کے ذکر اھلبیت علیھم السلام کے کیرئیر کا باقاعدہ آغاز ھوا.
پانچویں کلاس کے بعد سکردو سے مہدی آباد شفٹ ھوئے اور ماڈل پرائمری سکول مہدی آباد میں تعلیمی سلسلے کو جاری رکھا جہاں پہ وزیر منظور علی جو کہ اسی ادارے کے پرنسپل ہیں انہوں نے اکمل کی اور بھی رہنمائی کی جس کی وجہ سے بچپن سے ہی مقابلوں میں پڑھنے کی ہمت کے ساتھ ساتھ کافی حد تک اساتید سے سیکھ کر ایک اچھے ذاکر بن گئے.
پہلے پہل مہدی آباد کے مختلف محافل میں نعت خوانی منقبت خوانی کرتے تھے اور آج پورے بلتستان کی محافل میں ان کو ذکر اھلبیت علیھم السلام کے لئے بلایا جاتا ھے.
رواں سال سے باقاعدہ مرکزی ماتمی دستہ مہدی آباد میں نوحہ خوانی بھی شروع کی ھے.
کسی بھی بچے کا ٹیلنٹ ابھر کر اس وقت سامنے نہیں آتا جب تک اس کو مکمل طور پر حوصلہ دینے والے افراد موجود نا ھوں اور اگر یہ حوصلہ دینے والا اُس بچے کا باپ ھو تو یقینا وہ بچہ گوھر نایاب بن ہی جاتا ھے
یہاں اکمل کے والد محترم جناب وزیر ذاکر صاحب کا تذکرہ کرنا ضروری سمجھتا ھوں کہ جن کی تربیت اور تعاون کی وجہ سے ان کا بچہ آج بلتستان لیول کا ذاکر اھلبیت علیھم السلام ھے.
صرف یہی نہیں وزیر ذاکر صاحب کے بڑے صاحبزادے مرکزی جامع مسجد مہدی آباد کے مؤذن ہیں اور ماہ مبارک رمضان میں دعائیں اور مناجات پڑھتے ہیں اور جب کبھی آپ نہیں ھوتے تو یہ ذمہ داری بھی آپکے چھوٹے بھائی وزیر اکمل لیتے ہیں.
تعلیم اور ہنر کے ساتھ اگر تربیت نا ھو تو وہ تعلیم اور ہنر بے معنیٰ ہیں
لیکن وزیر ذاکر صاحب کے لئے ڈھیروں دعائیں اور نیک خواہشات کہ جنہوں نے معاشرے میں ایک اچھے بلکہ بہت اچھے باپ ھونے کا ثبوت دیا اور مثالی نوجوانوں کی تربیت دے کر معاشرے کے حوالے کر دیا.
اس وقت وزیر اکمل نویں جماعت کا طالب علم ھے اور مرکزی ماتمی دستہ مہدی آباد کے سالار جناب وزیر منظور علی کے زیر سایہ اپنی تعلیم اور تربیت کے سلسلے کو جاری رکھا ھوا ھے.
خداوند سے دعا ھے کہ وزیر اکمل اور ان کی تربیت میں کوشاں تمام اہل ولاء کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور اہلبیت علیھم السلام کے سائے میں با عزت زندگی گزارنے کی توفیق عنایت کرے
الہی آمین
ایڈمن گوھر نایاب گلگت بلتستان

Опубликовано:

 

21 окт 2024

Поделиться:

Ссылка:

Скачать:

Готовим ссылку...

Добавить в:

Мой плейлист
Посмотреть позже
Комментарии    
Далее
Paint Projects
00:17
Просмотров 2,8 млн
Меня знают уже все соседи😅
00:34
These Are Too Smooth 😮‍💨
00:57
Просмотров 4,2 млн
Tu Na Aya Ghazi (as) | Mir Hasan Mir
8:09
Просмотров 32 млн
Paint Projects
00:17
Просмотров 2,8 млн