مجھ کو آواز دے تو کہاں ہے! آصف مہدی کی آواز میں یہ گانا سن کر ہمیشہ آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں، وجہ یہ ہے کہ ہم اس آواز کو اپنے کیریئر کے عروج پر کھو بیٹھے!
استاد مہدی حسن خاں صاحب کے حقیقی جانشین اور خوبصورت گلے کے مالک آصف مہدی حسن کو اپنے جوہر دکھانے کے لیے اس دنیا میں بہت کم وقت ملا۔ اس میں خدا کی جو بھی حکمت ہے وہ وہی جانتا ہے۔ لیکن ہم جیسے خاں صاحب اور آصف مہدی کے پرستاروں کے لیے آصف کا اس طرح رخصت ہو جانا ایک صدمۂِ جانکاہ اور محرومی سے کم نہیں ہے۔ کیسی خوبصورت آواز ہم سے جدا ہوگئی اور آصف نے جس سہل انداز میں یہ گیت گائے ہیں یہ خدا کی قدرت اور اس کی عطا کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ خاں صاحب اور آصف مہدی جیسے فنکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ خدا ان دونوں کی مغفرت فرمائے۔ آمین!
Mujh ko awaz de tu kahan hai! listening to this song in Asif Mehdi's voice, always brings tears to my eyes, reason being we lost this voice on the verge of peak of his career!