Тёмный

Hadees aur Quran me Ikhtilaf? Maulana Maududi 

The Ideologist
Подписаться 30 тыс.
Просмотров 10 тыс.
50% 1

Hadees aur Quran me Ikhtilaf? Maulana Maududi
In This Video we describe
Quran aur Hadees me Ikhtilaf
حدیث کے بعض احکام کو خلاف قرآن مجید سمجھنے کی غلطی
سوال: قرآن مجید سے معلوم ہوتا ہے کہ جب ہم نماز کی تیاری کریں تو ہمیں وضو کرنا چاہیے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر نماز کے لئے از سر نو وضو کرنا ضروری ہے، نماز پڑھ لینے کے بعد وضو کی میعاد ختم ہوجاتی ہے اور دوسری نماز کے لئے بہرحال الگ وضو کرنا لازمی ہے۔ پھر یہ سمجھ میں نہیں آسکا کہ لوگ ایک وضو سے کئی کئی نمازیں کیوں پڑھتے ہیں۔ اسی طرح قرآن مجید میں وضو کے جو ارکان بیان ہوئے ہیں، ان میں کلی کرنے اور ناک میں پانی لینے کا ذکر نہیں ہے اور نہ کہیں ایسے افعال و عوارض کی فہرست دی گئی ہے جن سے وضو ٹوٹتا ہے۔ اس صورت میں کلی وغیرہ کرنا اور بعض امور کو نواقض وضو قرار دینا کیا قرآنی تعلیمات کے خلاف نہیں ہے؟ صلوٰۃ قصر کے بارے میں بھی قرآن مجید وضاحت کرتا ہے کہ صرف پُر خطر جہاد میں ہی نماز میں قصر کیا جاسکتا ہے۔ کیا عام پُر امن سفر میں قصر خلاف قرآن مجید نہیں ہے؟
جواب: بلاشبہ وضو کے بارے میں قرآن مجید میں یہی حکم ہے کہ جب نماز کے لئے اٹھو تو وضو کرو، مگر نبیﷺ نے ہمیں بتایا ہے کہ اس حکم کا منشا کیا ہے؟ اسی طرح قرآن مجید میں صرف منہ دھونے کا حکم ہے مگر آنحضرتﷺ نے ہمیں منہ دھونے کا صحیح طریقہ اور معنی بتائے کہ اس میں کلی کرنا اور ناک میں پانی دینا بھی شامل ہے۔ قرآن مجید میں صرف سر کے مسح کا حکم ہے مگر حضورﷺ نے ہمیں بتایا کہ سر کے مسح میں کان کا مسح بھی شامل ہے۔ آپﷺ نے ہمیں یہ بھی بتایا کہ وضو شروع کرتے وقت پہلے ان ہاتھوں کو پاک کرلو جن سے تمہیں وضو کرنا ہے۔ یہ باتیں قرآن مجید میں نہیں بتائی گئی تھیں۔ نبی کریمﷺ نے حکم قرآنی کی تشریح کرکے ہمیں یہ باتیں بتائی ہیں۔ قرآن مجید کے ساتھ نبی کے آنے کا مقصد یہی تھا کہ وہ کتاب کے منشا کو کھول کر ہمیں بتائے اور اس پر عمل کرکے بتائے۔ آیت وَاَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ الذِّكْرَ لِتُبَیِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ اِلَیْهِمْ میں اسی حقیقت کو بیان کیا گیا ہے۔ یعنی اے نبی! ہم نے یہ ذکر لوگوں کے پاس براہ راست بھیج دینے کی بجائے تمہاری طرف اس لئے نازل کیا ہے کہ تم لوگوں کے سامنے وضاحت کے ساتھ اس ہدایت کی تشریح کرو جو ان کی طرف بھیجی گئی ہے۔
اس بات کو اگر آپ اچھی طرح سمجھ لیں تو آپ کو اپنے اس سوال کا جواب سمجھنے میں بھی کوئی زحمت پیش نہ آئے گی کہ ایک ہی وضو سے ایک سے زائد نمازیں پڑھنا کیوں جائز ہے۔ دراصل نبیﷺ نے ہمیں بتایا کہ ایک وضو کی مدت قیام کس قدر ہے اور کن چیزوں سے یہ مدت ختم ہوتی ہے۔ اگر حضورﷺ یہ نہ بتاتے تو ایک شخص غلطی کرسکتا تھا کہ تازہ وضو کے بعد پیشاب کرلیتا یا کسی دوسرے ناقص وضو فعل کا صدور اس سے ہوجاتا اور وہ پھر بھی نماز کے لئے کھڑا ہوجاتا یا مثلاً دوران نماز ریح خارج ہوجانے کے باوجود نماز پڑھ ڈالتا۔ قرآن مجید میں صرف یہ بتایا گیا ہے کہ نماز کے لئے باوضو ہونا ضروری ہے، یہ نہیں بتایا گیا کہ وضو کب تک باقی رہتا ہے اور کن چیزوں سے ساقط ہوجاتا ہے۔ کوئی شخص بطور خود یہ نہیں سمجھ سکتا تھا کہ ابھی ابھی جس شخص نے وضو کیا ہے، ریح خارج ہونے سے اس کے وضو میں کیا قباحت واقع ہوجاتی ہے۔ اب جبکہ حضورﷺ نے واضح طور پر یہ بتادیا کہ وضو کو ساقط کرنے والے اسباب کیا ہیں تو اس سے خود بخود یہ بات نکل آتی ہے کہ جب تک ان اسباب میں سے کوئی سبب رونما نہ ہو، وضو باقی رہے گا، خواہ اس پر کتنے ہی گھنٹے گزر جائیں اور جب ان میں سے کوئی سبب رونما ہوجائے تو وضو باقی نہیں رہے گا۔ خواہ آدمی نے ابھی ابھی تازہ وضو کیا ہو اور اس کے اعضا بھی پوری طرح خشک نہ ہوئے ہوں۔
اگر ہم آپ کے اس استدلال کو مان لیں کہ قرآن مجید میں چونکہ حکم ان الفاظ میں آیا ہے کہ جب تم نماز کے لئے اٹھو تو وضو کرو، اس لئے ہر نماز کے لئے تازہ وضو ضروری ہے، تو اسی طرح کا استدلال کرکے ایک شخص یہ حکم لگاسکتا ہے کہ ہر مستطیع (استطاعت رکھنے والے) مسلمان کو ازروئے قرآن مجید ہر سال حج کرنا چاہیے، اور یہ بھی دعویٰ کرسکتا ہے کہ عمر بھر میں ایک دفعہ زکوٰۃ دے کر آدمی قرآن مجید کا حکم پورا کردیتا ہے۔ تشریحِ رسولﷺ سے بے نیاز ہو کر تو ہر شخص قرآن مجید کی ہر آیت کی ایک نرالی تعبیر و تاویل کرسکتا ہے اور کسی کی رائے بھی کسی دوسرے شخص کے لئے حجت نہیں بن سکتی۔
قصر کے متعلق سوال کرنے میں بھی آپ وہی غلطی کر رہے ہیں جو وضو کے معاملے میں آپ نے کی ہے۔ قرآن مجید کی منشا کی تعبیر میں قرآن مجید لانے والے رسولﷺ کی توضیح و تشریح کو نظر انداز کردینا ایک بہت بڑی غلطی ہے جس کی بے شمار قباحتوں میں سے چند کی طرف میں اوپر اشارہ کرچکا ہوں۔ قرآن مجید صرف حالت خوف میں قصر کی صورت بتاتا ہے اور وہ یہ ہے کہ اس حالت میں امام کے سوا دوسروں کے لئے صرف ایک رکعت بھی کفایت کرتی ہے۔ اس حکم میں کہیں امن کے قصر کی نفی نہیں ہے۔ یہ دوسرا حکم ہم کو نبیﷺ کے ذریعہ سے پہنچا ہے، اور وہ یہ ہے کہ سفر کی حالت میں صبح اور مغرب کے فرض تو پورے پڑھے جائیں، البتہ ظہر، عصر اور عشا کے فرضوں میں دو دو رکعتیں پڑھ لی جائیں۔ اس قصر کو جو شخص خلاف قرآن کہتا ہے وہ دو بڑی غلطیاں کرتا ہے۔ ایک یہ کہ وہ کسی حکم کے قرآن مجید میں نہ ہونے اور خلافِ قرآن مجید ہونے کو ایک چیز سمجھتا ہے، حالاں کہ ان دونوں میں بڑا فرق ہے۔ دوسرے یہ کہ وہ نبیﷺ کے واسطے کو درمیان سے ہٹا کر براہ راست قرآن مجید کو لینا چاہتاہے، حالاں کہ قرآن اس کے پاس براہ راست نہیں آیا بلکہ نبیﷺ کے واسطے سے آیا ہے، اور خدا نے یہ واسطہ اسی لئے اختیار کیا ہے کہ نبیﷺ اسے قرآن مجید کا منشاء سمجھائیں۔ کیا وہ شخص یہ کہنا چاہتا ہے کہ خدا نے یہ واسطہ فضول اختیار کیا؟
مولانا سیّد ابوالاعلیٰ مودودیؒ
(ترجمان القرآن، جمادی الاول ۱۳۷۲ھ۔ فروری ۱۹۵۳ء)
#islamic #quran #hadith #hadees #hadis #sunnat #sunnah #quranohadees #islam #islamicbayan #islamicvideo #islamicscholar #trending #maulanamaududi

Опубликовано:

 

21 сен 2024

Поделиться:

Ссылка:

Скачать:

Готовим ссылку...

Добавить в:

Мой плейлист
Посмотреть позже
Комментарии : 46   
@SaeedHassan8n
@SaeedHassan8n 8 месяцев назад
بہت اچھی کاوش ہے بہت بہت شکریہ اس چینل کا اللہ آپ کو دنیا میں کامیاب کرے آخرت میں اجر عظیم عطا فرمائے امین
@AhmedAbdullah-i5n
@AhmedAbdullah-i5n 8 месяцев назад
الله تعالى کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے امام مودودی رح عظیم شخصیت تھے
@farrukhtahir1366
@farrukhtahir1366 8 месяцев назад
آمین۔ ❤
@muhammadnaeem6743
@muhammadnaeem6743 8 месяцев назад
اللہ تعالٰی کی رحمتیں ہوں سیدمودودی پراورآپ پربھی_
@babuddinramzan4695
@babuddinramzan4695 4 месяца назад
سبحان الله العظيم. ما شاءالله.
@muhammadalikhan1119
@muhammadalikhan1119 8 месяцев назад
Mawlana Mawdoodi rh explains the things very comprehensively according to Quran wasunnah.
@abdar-rahman6965
@abdar-rahman6965 8 месяцев назад
not at all. he explains through fabricated hadiths
@MaulanaMaududiTheIdeologist
@MaulanaMaududiTheIdeologist 3 месяца назад
مولانا مودودیؒ پر سلامتی ہو
@theideologist549
@theideologist549 3 месяца назад
آمین
@BOOKSOFMAUDUDI
@BOOKSOFMAUDUDI 8 месяцев назад
❤❤❤
@masmessage4217
@masmessage4217 3 месяца назад
jazakaAllah
@theideologist549
@theideologist549 3 месяца назад
شکریہ
@alamdarbokhari2999
@alamdarbokhari2999 8 месяцев назад
Subhaan Allah
@Noflame127
@Noflame127 8 месяцев назад
Maududi the great
@abdar-rahman6965
@abdar-rahman6965 8 месяцев назад
Maududi was just another Prototype Jaahil Mullah. How can Maududi say that Salat is Parsi Namaz? How can Maududi tell us: that how Birds follow Salat in 24:41? Do birds pray Namaz like Sunni or Shia? Maududi even does not want to read 2:177 which tells that Namaz-Pooja Pot is NOT A GOOD DEED لَّيْسَ ٱلْبِرَّ أَن تُوَلُّوا۟ وُجُوهَكُمْ قِبَلَ ٱلْمَشْرِقِ وَٱلْمَغْرِبِ . How did Maududi understand that Sun and Moon and Mountains also follow Sajdah 22:18. Do Sun and Moon enter in any brailvi or debandi masjid and place forehead on ground (Like like pre-Quranic Meccan Pagans) toward Kaaba? Can Maududi show us any verse in Glorious Quran which ordains we Muslims to prostrate to or toward Kaaba which is made of stones? Can Maududi show us any Quranic verse which tells that Prostration to Kaaba is part of Salat? *All what Maududi has told in this video is mere bigggg nonsense. Maududi is building his argument on so called Hadiths of Rasool but Rasool, 4 Caliphs and even all Sahaaba left behind not a single page of Hadiths* Truth is: these Five Namaz were imported from Zoroastrians during the era of Caliph Harun Rashid Abbasi whom all Ministers including PM were from Zoroastrian Barmakid Dynasty. In order to validate those five Parsi Namaz, they forged hadith of Flying Donkey who took flight to Sky and brought for us 5 Namaz. If Allah Azza wa Jal can download whole Quran on the heart of Pophet without use of Buraq; then what was difficult for God to download on his heart also two Brands of Azan, Shia and Sunni, and download Durood Ibrahimi (Forged by Shia Ruler Moiz Doula)? Why then Flying Donkey Buraq was needed to bring five Namaz from Sky which are PURE IDOL WORSHIP = 100% Shirk in which they have made Kaaba an Idol and they worship that Idol. Text of Tashhhud is also forged by Shia of Bani-Boya. Quran tells us Function of Kaaba in 5:95, 5:97 and that is: a place for sacrifices during Hajj and a place of Refuge for Pilgrims. That's it. No other Function of Kaaba. Nowhere Quran tells to make Kaaba a Idol and prostrate to Kaaba like Pre-Quranic Meccan Pagans. Five Namaz are 100% Idol Worship and it is 101% SHIRK 4:48
@AbulIrfan-h6c
@AbulIrfan-h6c 6 месяцев назад
مولانا مودودی کا ٹیکنیکل انداز اللہ کی دین ہے ۔ابھی بھی آپ سے استفادہ ہوسکتا ہے ۔حسد کا چشمہ لگانے سے اپنا ہی نقصان کر وگے ۔ایسی خدا لگتی تشریح میں کیڑے وہی نکال سکتا ہے جس کو آخرت کی عدالت سے کچھ لینا دینا نہ ہو۔
@intikhabalam1416
@intikhabalam1416 3 месяца назад
حد ہے ما شا اللہ۔۔ اپ کی سمجھ اور سمجھانے کی صلاحیت پر ما شا اللہ، و الحمد للہ، تبارک اللہ احسن الخالقین۔ میں نے سوشل ساینس بشمول مذہب کو ریاضی جیسا دو جمع دو چار کی طرح واضح اور صحیح صحیح پیش کرنے والا کویی اور نہیں دیکھا۔
@AdBd-tm5zg
@AdBd-tm5zg Месяц назад
Ay Murshd Maudodi Rh Tery Elm ar Hilm ko Slam
@ullahzia879
@ullahzia879 8 месяцев назад
❤❤❤PARIS FRANCE ❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤
@muhammadislaam9911
@muhammadislaam9911 8 месяцев назад
اسی کو سنت کہتے ہیں۔ مگر جہاں پر ایمان کے متعلقہ باتیں وہ قرآن پاک میں جو کچھ لکھا ہے وہی ایمان ہونا چاہیے۔ جیسے پل صراط کے بارے میں جتنا قرآن مجید میں لکھا ہے وہی کافی ہے۔ یہنی کہ جنہم کے پاس سے گزرنا ہو گا۔
@naeemakhtar5553
@naeemakhtar5553 8 месяцев назад
براۓ مہربانی بتائیں کہ قرآن میں پل صراط کا ذکر کس سورۃ میں بیان ھوا ھے۔
@abdar-rahman6965
@abdar-rahman6965 8 месяцев назад
پورے قران میں "سنت رسول" کے الفاظ نہیں اور نہ ہی صحابہ نے پیچھے کوئی سنت اور حدیث کی تحریر چھوڑی۔ سب سنت اور حدیث کے قصے سنی اور شیعہ کی من-گھڑت خرافات ہیں جن کا نہ نبی سے تعلق ہے نہ اسلام سے۔ رسول اور تمام صحابہ نے پيچھے صرف لکھا ہوا قران چھوڑا۔ اس لیے اسلام=قران؛ فل-سٹاپ۔ جو قران میں نہیں وہ اسلام کا حصہ نہیں ہے۔ اللہ اور رسول کی اطاعت کا معنی اس کتاب کو فالو کرنا ہے جو رسول نے لوگوں کو دی اور وہ صرف قران ہے ٦:۱۹
@muhammadislaam9911
@muhammadislaam9911 8 месяцев назад
سورہ مریم آیت نمبر اکہتر 71۔ ​@@naeemakhtar5553
@muhammadislaam9911
@muhammadislaam9911 8 месяцев назад
​@@abdar-rahman6965سنت قرآن مجید کے نازل ہونے سے پہلے موجود تھی۔ جیسے مسجد میں داخل ہونے سے پہلے جوتے اتارنا یہ موسی علیہ السلام کی سنت ہے سورہ طہ آیت نمبر بارہ۔
@sadiqhussain157
@sadiqhussain157 8 месяцев назад
اللہ نے قرآن میں کہا نماز قاٸم کر کیسے قاٸم کرو نبی نے بتایا ​@@abdar-rahman6965
@mfvohra101
@mfvohra101 8 месяцев назад
Did Maulana maududi know the difference between sunnah and Hadiths! I think he didn’t know that it seems like it from his writing! The whole religion is in Quran and sunnah which came down to us through ijma and tawatur!
@theideologist549
@theideologist549 8 месяцев назад
آپ نے ذرا مطالعہ کیا ہوتا تو یہ بات نہ کہتے۔ سنت اور حدیث کے متعلق مولانا کی راۓ جاننی ہے تو کتاب "سنت کی آئینی حیثیت" کا مطالعہ کیجیے
@abdar-rahman6965
@abdar-rahman6965 8 месяцев назад
@@theideologist549 This is Mullahs-Made lie that Sunnah is different from Hadiths. Does Quran say so? Any verse? Fact is: there is no any difference between fabricated Sunnah and Forged Hadiths, because every story of so called Sunnah sprouts from any fake story of Hadiths. In other words, Sunnah is daughter of Hadiths. If no Hadith, then no Sunnah. *@mfvohra101 has posted following lie which Mullahs have taught him* _"The whole religion is in Quran and sunnah which came down to us through ijma and tawatur!"_ From where did you and your Mullahs bring that Bid'a of Sunnah? Quran is a Big Book, and in whole Quran term "Sunnah of Rasool" never appears. Then from where did you and your Mullahs bring that Bid'a of Sunnah? In Quran, only two types of Sunnah is mentioned, Sunnah of Allah Kabeer-al-Muta'aal; and Sunnah of BAD people of Past. That's it. Then from where did you and your Mullahs bring that Bid'a of Sunnah? Quran tells that Rasool was a mortal man 18:110, and Rasool COULD NOT GUIDE PEOPLE TOWARD RIGHT PATH 72:21 قُلْ إِنِّى لَآ أَمْلِكُ لَكُمْ ضَرًّا وَلَا رَشَدًا In 2:272, God tells Rasool: O Rasool: it is not your Job to guide people. Then what Sunnah and What hadiths? لَّيْسَ عَلَيْكَ هُدَىٰهُمْ وَلَـٰكِنَّ ٱللَّهَ يَهْدِى مَن يَشَآءُ A man who could not guide people toward Right Path 72:21, 28:56, 2:272; then how could that man guide Mullah Moudoodi, Sunni and Shia about PARSI NAMAZ through his so called Sunnah and Hadiths? *Hello: Have you any brain to reason!!!* _Besides; if Sunnah and Hadiths were Part of Deen al-Islam; then 4 Caliphs were supposed to compile Books of Sunnah and Hadiths too, but did they? No No and Big No. _*_This makes clear that Sunnah and Hadiths are aliens to Islam._*_ These are Bid'a of Sunni and Shia sects._ We read in Quran that even Prophets were not free from sins and mistakes. Quran tells in 48:2 that Prophet Mohammad was also sinner لِّيَغْفِرَ لَكَ ٱللَّهُ مَا تَقَدَّمَ مِن ذَنۢبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ وَيُتِمَّ نِعْمَتَهُۥ عَلَيْكَ وَيَهْدِيَكَ صِرَٰطًا مُّسْتَقِيمًا *Now point is: how can you follow so called Sunnah and Hadith of that man who was prone to sins like all other humans? Prophet Mohammad (Peace be upon him) was fully aware that he is a mortal human like all humans. This is the Reason, neither he nor 4 Caliphs left behind any manuscript of Sunnah and Hadiths. Hello: can your brain reason!!* Even in Sunnis own Books, it is written that Prophet forbade to write his hadiths and he told people because I am a man like you all. As you are prone to mistakes, I am too, so do not write my hadith. 48:2. Caliph Umar refused to write SUNNAH and said La Kitaab M'a Kitaab-Allah. Then what Sunnah???? Is'haq bin Rahwia was MAIN Teacher of Bukhari. In Masnad of Ishaq bin Rahwia we read that one day: Mu'ad bin Jabal RA was writing something and Rsaool came and asked: What he was writing? Mu'ad answered: you hadiths. Then Rasool said: O Mu'ad: Quran is enough and you do not need to write my own words. Mu'ad said: since that day: he never wrote any hadith. Several verses of Quran tell that Job of Rasool was no more than Divine Postman خدائی-ڈاکیا=رسول 5:99. His job was ONLY to deliver Quran, and go. This is why, he left behind only written Quran. and your so called ijma and tawatur!" is mere a Lie forged by your Imams. Source of Truth is not ijma of your Jaahil Imams but is only Quran. tawatur!"? Even when a false practice (like 5 Parsi Namaz) continues for centuries, it can be called tawatur. Christians call Isa, son of God, and they also claim that this is Tawatur. If you repeat a lie for 1200 years, it becomes Tawatur but a lie is still a lie. What is Islam? and how to Obey Allah and Rasool? Answer is: follow all laws and ethical codes of that Divine Book which Allah Azza wa Jal delivered to we people through his Postman=Rasool Mohammad, and name of that Book is Quran only 6:19 قُلْ أَىُّ شَىْءٍ أَكْبَرُ شَهَـٰدَةً قُلِ ٱللَّهُ شَهِيدٌۢ بَيْنِى وَبَيْنَكُمْ وَأُوحِىَ إِلَىَّ هَـٰذَا ٱلْقُرْءَانُ لِأُنذِرَكُم بِهِۦ وَمَنۢ بَلَغَ أَئِنَّكُمْ لَتَشْهَدُونَ أَنَّ مَعَ ٱللَّهِ ءَالِهَةً أُخْرَىٰ قُل لَّآ أَشْهَدُ قُلْ إِنَّمَا هُوَ إِلَـٰهٌ وَٰحِدٌ وَإِنَّنِى بَرِىٓءٌ مِّمَّا تُشْرِكُونَ Quran never came through "ijma and tawatur!". This is *a bigggggggg lie* which Sunni sect has been spreading from 1200 years. Full Quran was written down during life of Prophet and it was present as Book. Even Zoroastrian Bukhari writes that after death of Rasool, only book of Quran was found in his Room. Even over 50 so called Hadiths of Sunni sect show that Quran was compiled during life of Rasool.
@ahsanijaz7126
@ahsanijaz7126 8 месяцев назад
حضرت اپ نے سنت کہاں سے سیکھی؟ تواتر تبھی قابلِ عمل ہے جب اسکی سند موجود ہو ،ورنہ یہ مشرکین کی طرز بن جانا ہے اور تواتر کی سندقران ، حدیث و علم الرجال سے ملتی ہے اگر محدثین اور فقہا یہ کام نا کرتے تو یہ تواتر اپ تک کیسے پہنچتا؟ امید ہے اپ سمجھ گئے ہوںگے میری بات دعا میں یاد رکھیں❤
@mfvohra101
@mfvohra101 8 месяцев назад
Sunnat doesn’t need sanad! Prophet saw released sunnat in his ummah! In other words, prophet saw made it public in his lifetime! Sunnah resides in the knowledge of ummah for last 1400 years! Hope that explains my comment! Thanks!
@mfvohra101
@mfvohra101 8 месяцев назад
m.ru-vid.com/video/%D0%B2%D0%B8%D0%B4%D0%B5%D0%BE-mV3_BLKV-fI.html
Далее
Hazrat Ali r.a ki Khilafat - Maulana Maududi
10:02
Просмотров 66 тыс.
Masla e Fadak - Bagh e Fidak - Maulana Maududi
18:17
Просмотров 183 тыс.
The Roots of Western Civilization - Molana Moududi
35:20
Darhi (Beard) ki Miqdar - Maulana Maududi
4:09
Просмотров 18 тыс.
Tablighi Jamaat aur Jamat e Islami- Maulana Maududi
8:35