Тёмный

Introduction to the Platform 

Learners' Valley
Подписаться 70
Просмотров 121
50% 1

مَیں، محترم اساتذۂ کرام، پیارے طَلَبہ اور ہر اُس شخص کو، جو کسی نہ کسی شکل میں تعلیم سے وابستہ ہے، 'لرنرز ویلی' میں خوش آمدید کہتا ہوں۔
دنیا کی تقریباً ہر لُغت اور اِنسائکلو پیڈیا تعلیم کی تعریف کرتے ہوئے اُسےسِیکھنا کہتے ہیں پھر بھی مَیں اِس ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو کُلّیۃً تعلیمی پلیٹ فارم نہیں سمجھتا کیونکہ آج تعلیم کی ہیّت اس قدر شِکستہ ہوگئی ہے کہ وہ سمجھ بوجھ اور دانائی سے خالی ہوکر محض ایک بھیڑ چال بن کر رہ گئی ہے۔ تعلیم کے اصل معنی اور انسانی زندگی میں اُس کی اہمیت کو ہم کسی اور نِشست کے لیے اُٹھا رکھتے ہیں، لیکن میں اِتنا ضرور کہونگا کہ نہ صرف نمبروں، گریڈوں، ڈگریوں اور نوکریوں کی دوڑ قطعی طور پر تعلیم نہیں ہے بلکہ اِس ریس میں جیتنے کے لیے منفی رُجحانات کا پروان چڑھنا، انسانیت کا ناقابلِ تلافی اور لائقِ مذمت نُقصان ہے۔ تعلیم سیکھنے کا ایک حاصل تو ہو سکتا ہے مگر سِیکھنے کی اہمیت کا تعلیم سے موازنہ ممکن نہیں۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہاں کیا سکھایا جائے گا تو بقول انسانی تاریخ کے عظیم ترین اُستاد، سُقراط کے:
'مَیں کسی کو کچھ بھی نہیں سکھا سکتا۔ مَیں اُنھیں صرف سوچنے پر مجبور کر سکتا ہوں۔'
چارلس ڈارون سے مُوَدّبانہ معزرت کے ساتھ میں ایک قدم اور آگے بڑھ کر یہ کہوں گا کہ سِیکھنا ہر زندہ شے کی جِبلّت ہے اور زندگی کے ارتِقا کا بنیادی ذرِیعہ ہے۔ خود انسان کے پاس' سِیکھنے کی انتہائی محنت طَلَب کاوِشوں کے بعد محض چند سوالات ہی بچ جاتے ہیں لیکن اُن سوالات کے جوابات کی جُستُجُو ہی ذِہنی ارتِقا کا مَحرَک اور دانائی کی اندھیری راہوں کا چراغ ثابت ہوتی ہے۔
اِس تلخ حقیقت کے باوجود، اِس پلیٹ فارم پر آپ کو وہ سب کچھ بھی ملے گا جسے آج کی دنیا میں تعلیم سمجھا جاتا ہے یعنی:
1) مختلف جماعتوں میں تمام مضامین کی کتابوں میں موجود مواد کی کافی مثالوں کے ساتھ وضاحت اور مشقی مواد کی فراہمی۔
2) عملی ماڈلوں کے مظاہرے سے پیچیدہ تصوُّرات اور مہارتوں کی وضاحت
3) خود اعتمادی اور روانی کے ساتھ انگریزی بولنے کے لیے اسباق
4) انگریزی قواعد کی لیے جامع پروگرام
5) ریاضی کے مختلف شاخوں کے لیے علیحدہ علیحدہ جامع پروگرام
6) ریاضی، طبیعات، کیمیا، فلسفہ اور دوسرے مضامین کے پیچیدہ اور دقیانوسی سوچ کی وجہ سے غلط سمجھے گئے تصوُّرات کی مُفصّل وضاحت
اساتزۂ کرام اِن موضوعات پر جماعت میں پڑھانے کے عملی مظاہروں سے تربیت حاصل کر سکیں گے:
1) مؤثّر تدریسی مہارتیں
2) جماعت میں مؤثّر تدریس کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال
3) انتہائی محدود وسائل کے ساتھ مؤثّر تدریسی سرگرمیاں
4) مختلف مضامین میں ہونے والی ترقی سے آگاہی کے لیے پروگرام
5) جماعت میں سِیکھنے کو مؤثّر بنانے کے لیے مؤثّر جماعتی انتظامات
6) بچّوں کی نفسیات
7) ادّب
8) تعلیمی فلسفہ کا اِحیا
9) جانچ کی بہترین مشقیں
اداروں اور تعلیمی منتظمین، کوارڈینیٹرز، پرنسپل، صدرِ مُدرّس، تعلیمی اداروں کے مالکان کو مُیسّر ہونگی:
1) جماعتوں میں بغیر کسی تعطل، تعلیمی سرگرمیوں کو رواں دواں رکھنے کے لیے نظام اور طریقۂ کار کی اصلاح اور منظم کرنے کے رہنما اُصول
2) ماحول کو تعلیم کے لیے موزوں بنانے کے طریقے
3) تعلیمی معیار کو بہتر اور برقرار رکھنے کے لیے سفارشات
4) ٹائم ٹیبل بنانے کی مہارتیں اور طریقۂ کار
مجھے درس و تدریس، اساتذہ کی تربیت، منتظمِ اسکول، منتظمِ امتحانات، اسکول انسپکٹر، طَلَبہ کا مشیر و راہنما اور مقرر برائے حوصلہ افزائی سے وابستہ ہوئے چار دَہائیاں گُزر گئی ہیں۔ میرے علاوہ، اِس پلیٹ فارم پر آپ میرے اُن ساتھیوں اور دوستوں سے بھی مُستفید ہوسکیں گے جو اپنے اپنے مضامین میں یکتا اور کامِل ہو چکے ہیں اور میرے برابر ہی تجربہ رکھتے ہیں۔
تعلیمی نِصاب کے ایسے حِصّے کو صفر نِصاب کہتے ہیں جس کے تصورات اور مہارتوں کی کسی شکل میں بھی تدریس کی اِجازت نہیں ہوتی۔ اِس پلیٹ فارم کا صفر نِصاب کیا ہوگا؟
1) ہماری طرف سے تمام مزاہب کا خلوصِ دل سے احترام کیا جائے گا مگر اِس پلیٹ فارم سے کسی مذہب کی ترویج نہیں کی جائے گی۔ یہ حقیقت ہے کہ مذہبی تصورات وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ معاشرتی اور تہزیبی اَقدار کے ساتھ یکجا ہو جاتے ہیں۔ اِس لیے معاشرتی یا تہزیبی موضوعات کی تدریس کے دوران اگر مذہبی عقائد زیرِ بحث آجائیں اُس کا مطلب کسی کی دل آزاری یا اُن عقائد کی ترویج ہرگز نہ ہوگا۔
2) سیاسی نظریات اور سیاسی وابستگیاں ہر شخص کا ذاتی اِستِحقاق ہوتیں ہیں۔ اِس پلیٹ فارم پر ہر قسم کی سیاسی گُفتگُو کی سختی کے ساتھ مُمانعت ہوگی۔ سماجی موضوعات کی وضاحت کے دوران، کسی سیاسی نظریہ کا زیرِ بحث آجانا محض اِتفاق ہوگا اور پلیٹ فارم کی اِنتِظامیہ اپنی تعلیمی ترجیحات کے سبب، اِس ضِمن میں اپنی معزوری کا اِظہار کرتی ہے اور اپنے تمام سبسکرائبرز سے معزرت خواہ ہے۔
آخر میں آپ تمام خواتین و حضرات سے مُوَدّبانہ گزارش ہے کہ اِس پلیٹ فارم کو زیادہ سے زیادہ سبسکرائب کرنے کے ساتھ ساتھ، اِسے اپنے حلقۂ احباب سے مُتعارَف کروائیں تاکہ ہر سِیکھنے والے ذہن کی تشنگی کو سیراب کیا جاسکے۔
آپ کی سِیکھنے کی راہوں کا ہم سفر، ابو سفیان، آپ سب کے وقت اور توجُّہ کے لیے دل کی گہرائیوں سے مشکور ہے۔

Опубликовано:

 

23 авг 2024

Поделиться:

Ссылка:

Скачать:

Готовим ссылку...

Добавить в:

Мой плейлист
Посмотреть позже
Комментарии : 6   
@blockartclothing6745
@blockartclothing6745 Месяц назад
How very nice... So happy to subscribe.. Looking forward to watching your videos. Best of luck 🍀🍀🍀
@user-rg9ej7ox2z
@user-rg9ej7ox2z Месяц назад
بہت بڑی علمی شخصیت ۔۔۔ بہترین استاد ۔۔۔۔ اور کئی خوبیوں کے مالک۔۔۔ خداوند کریم آپ کو سلامتی عنایت فرمائے
@Shahidmovies1
@Shahidmovies1 Месяц назад
Very nice
@seharsaba7628
@seharsaba7628 Месяц назад
One of the most decent personalities and an amazing teacher who knows how to teach the students like his own kids. God Bless you Sir
@tariqsiddiki2871
@tariqsiddiki2871 Месяц назад
Masha Allah very nice 👍
@physicistkafeelchanna3519
@physicistkafeelchanna3519 Месяц назад
اسان وٽ تعليم آھي ڪٿي ؟ اسان وٽ ت بزنس آھي جنهن ملڪ ۾ صحت بزنس تعليم بزنس انصاف بزنس اھي ملڪ ترقي ن پر تباھي جي ڪناري تي ھوندا آھن... تازو ايران ۾ ٿيل چونڊن ۾ جن حصو ورتو انھن جي تعليم ڏسو اسان جي سياسي اڳواڻن جي تعليم ڏسو ....
Далее
Yana bir yangi qo'shiq YORAM BIYO | Yaqin kunlarda
00:57
Foreign policy convergences and divergences
26:14
Просмотров 10 тыс.