My sweet sweeeeeet MOM passed away from Cancer, bacterial meningitis, lungs infection, kidney failure, fits,strokes internal bleeding and finally heart failure. She was only 48 year old ,but I know she’s in Heaven!!! She wasn’t just my mom, but my best friend. Please pray for her.
Ya Allah Mujhe aur Mere Pyaaro ko continue Allah aur Rasool ke huqm ke Mutabiq Aml karne ki taufeeq ata karte Rahe.Aur Continue apne gunaaho ki Tauba karte Rahe. Jisse Maut ke waqt Barzakh ke Acche sight dikhe. ☝🤲☝🤲☝🤲☝🤲☝
Sir asalam alaykum Sir main biddatiyo ki masjid me namaj padta hu immam sab k piche main yha padne aaya hu or yha per masjid hi nhi bas biddatiyo ki masjid h kya meri namaj ho haati h M mewat se hu
دیو بندی اکا بر مرنے کے بعد بھی عالم بر زخ سے دنیا می واپس آجاتے ہیں قاسم نانوتوی صاحب کا بعد از وفات جسد عنصری کس ساتھ دیوبند تشریف لانا ۔ ۲)مولانا حبیب الرحمٰن دیوبندی مدرسہ دیوبند کا ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ’’ مولوی احمد حسن صاحب امروہوی اور مولوی فخر الحسن صاحب گنگوہی میں باہم معاصرانہ چشمک تھی اور اس نے بعض حالات کی بنا پر ایک مخاصمہ اور متنازعہ کی صورت اختیار کر لی اور مولانا محمود حسن صاحب گو اصل جھگڑے میں شریک نہ تھے نہ انہیں اس قسم کے امور سے دلچسپی تھی۔مگر صورت حالات ایسی پیش آئی کہ مولانا بھی بجائے غیر جانبدار رہنے کے کسی ایک جانب جھک گئے اور یہ واقعہ کچھ طول پکڑ گیا اور اسی دوران میں ایک دن علی الصباح بعد نماز فجر مولانا رفیع الدین صاحب نے مولانا محمود حسن صاحب کو اپنے حجرے میں بلایا(جو دارالعلوم دیوبند میں ہے) مولانا حاضر ہوئے اور بند حجرے کے کواڑ کھول کر اندر داخل ہوئے موسم سخت سردی کا تھا۔ مولانا رفیع الدین صاحب نے فرمایا کہ پہلے میرا یہ روئی کا لبادہ دیکھ لو ۔ مولانا نے لبادہ دیکھا تو تر تھا اور خوب بھیگ رہا تھا فرمایا کہ واقعہ یہ ہے کہ ابھی ابھی مولانا نانوتوی جسد عنصری کے ساتھ میرے پاس تشریف لائے تھے۔ جس سے میں ایک دم پسینے پسینے ہوگیا اور میرا لبادہ تر بتر ہو گیا اور فرمایاکہ محمود حسن کو کہہ دو کہ وہ اس جھگڑے میں نہ پڑے پس میں نے یہ کہنے کے لیئے بلایا ہے مولانا محمود حسن صاحب نے عرض کیا کہ حضرت میں آپ کے ہاتھ پر توبہ کرتا ہوں کہ اس کے بعد اس قصہ میں کچھ نہ بولوں گا۔‘‘ [ ارواحِ ثلاثہ :ص ۱۹۹] قاسم نانوتوی صاحب کے اس طرح بعد از وفات دیوبند تشریف لانے پر اشرف علی تھانوی صاحب لکھتے ہیں: ’’ یہ واقعہ روح کا تمثل تھا اور اس کی دو صورتیں ہو سکتی ہیں ۔ایک یہ کہ جسد مثالی تھا ۔مگر مشابہ جسد عنصری کے، دوسری صورت یہ کہ روح نے خود عناصر میں تصرف کر کے جسد عنصری تیار کر لیا ہو۔‘‘ [ ارواحِ ثلاثہ :ص ۲۰۰] معلوم ہوا کہ دیوبندی علماء و اکابرین کے نزدیک بزرگوں کو مرنے کے بعد بھی دنیا کے حالات کی خبر رہتی ہے اورمرنے کے بعد روح کو یہ قدرت بھی حاصل ہوتی ہے کہ وہ چاہے تو خود تصرف کر کے ایک جسم تیار کرے اور حالات کے پیشِ نظر دنیا میں تشریف لا کر مشاورت و امداد کے فرائض انجام دے۔یاد رہے کہ بعد وفات تصرف کایہ مظاہرہ ایک بار ہی نہیں ہوا بلکہ متعدد مواقع پراس کا ثبوت دیا گیا۔ چنانچہ ایک اور دیوبندی عالم مناظر احسن گیلانی لکھتے ہیں: ’’ایسی صورت میں کیوں اصرار کیا جاتا ہے اس کی’’ موت ‘ ‘ کے بعد ہم اس کو مُردوں میں شمار کریں ،یاد ہو گا کہ ایک دفعہ نہیں ، متعدد مواقع پر مشاہدہ کرنے والوں نے بعد وفات دیکھا کہ ’’مولٰنا نانوتوی رحمتہ اللہ علیہ جسد عنصری کے ساتھ میرے پاس تشریف لائے تھے ‘‘۔‘‘ [سوانح قاسمی،حصہ سوم:ص ۱۴۹۔۱۵۰] ۳)اسی طرح کا ایک اور لمبا واقعہ’’ سوانح قاسمی‘‘ میں موجود ہے جس میں دارالعلوم دیوبند کے انتہائی مشکل میں پھنسے ایک طالب علم کی مدد اچانک نمودار ہونے والی ایک شخصیت نے کی جو بعد میں اچانک ہی غائب بھی ہو گئی۔ اس طالبعلم نے اس واقعہ کو اپنے استادشیخ الہند محمود حسن دیوبندی سے بیان کیا ۔ سوانح قاسمی کے مصنف مناظر احسن گیلانی دیوبندی اس پر لکھتے ہیں: ’’حضرت شیخ الہند فرماتے تھے ، میں نے ان مولوی صاحب سے دریافت کیا کہ اچانک نمودار ہو کر غائب ہو جانے والی شخصیت کا حلیہ کیا تھا،حلیہ جو بیان کیا فرماتے تھے کہ سنتا جاتا تھا اور حضرت الاستاذ کا ایک ایک خال و خط نظر کے سامنے آتا چلا جا رہا تھا۔، جب وہ بیان ختم کر چکے تو میں نے ان سے کہا یہ تو حضرت الاستاذ (قاسم نانوتوی) رحمتہ اللہ علیہ تھے ۔ جو تمھاری امداد کے لیئے حق تعالیٰ کی طرف سے ظاہر ہوئے ۔‘‘ [سوانح قاسمی ،حصہ اول:ص ۳۳۲] گویا قاسم نونوتوی صاحب نے اپنی وفات کے بعد مشکل میں پھنسے اس دیوبندی طالبعلم کی امداد کی۔اس واقعہ کی توجیہ میں مناظر احسن گیلانی دیوبندی اس دیوبندی عقیدہ کی وضاحت بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں: ’’ بس بزرگوں کی ارواح سے مدد لینے کے ہم منکر نہیں ہیں۔‘‘ [سوانح قاسمی ،حصہ اول:ص ۳۳۲] ۴)مناظر احسن گیلانی دیوبندی ایک اور جگہ اپنے الامام الکبیر قاسم نانوتوی کے متعلق فرماتے ہیں: ’’لیکن قلبی اور باطنی طریقہ پر قلب اس درجہ اولاد پر شفقت سے بھرپور رہتا تھا کہ زندگی ہی کی حد تک نہیں بعد وفات بھی اولاد پر آپ کی وہی نگاہ شفقت قائم رہی۔‘‘ [سوانح قاسمی ،حصہ اول :ص ۵۶۰] ماشاء اللہ یہ ہیں دیوبندی بزرگ جو مرنے کے بعد بھی پچھلوں کو اپنی نگاہِ شفقت میں رکھتے ہیں۔ ان کے حالات کی خبر رکھتے ہیں اور مشکل میں پھنسے حضرات کی مدد کو پہنچتے ہیں۔
Ghalat tashreh kr rhy ho molvi sahab barzagh 1 arh h ruh or jisam ky bech...r ye 1 esa allam h k esmy ruh jab chaly jati h tw dunya me wapis NH ATI Sahi tashreh kro Allah se daro bari bari degree lyny waly molvi apni man Mani krty hain...Allah ki ayato me
NASHA ALLAH ZABARDAST Bayan Mufti Sahab aap K samjhane ka anadaz or Tariqa chote bache Bhai aasani se samajh sakte he ALLAH PAK Aap K Elim men izafa or Barkat de AAMEEN