عزیز بھائی میں آپکا چینل شوق سے دیکھتا ہوں ۔ اور خود بھی موٹر سائیکل پر بلوچستان اور سندھ میں ایک دوست کیساتھ جگہ جگہ گھومتا رہتا ہوں۔ فطرت سے ہمیں بھی بہت محبت ہے۔ میں نے آپ سے ڈرون کیمرے کے متعلق سوال بھی کیا تھا۔ مگر شاید آپ مصروفیات کیوجہ سے جواب نہ دے سکے۔ میں آپکی ہمت کو داد دیتا ہوں کہ آپ کسطرح اکیلے بلوچستان کے پرخطر جگہوں پہاڑوں اور بیابانوں میں جاتے رہتے ہیں۔ جہاں ایجنسیاں جگہ جگہ ناکوں پر کھڑی روک کر تلاشی لیتی ہے اور سوالات کرتی ہے۔ اور ڈرون لیجانے کا تو ہم سوچ بھی بھی نہیں سکتے کہ کہیں کسی مصیبت میں نہ پڑ جائیں۔ مجھے لگتا ہے کہ آپ اپنے اثر و رسوخ کیوجہ سے حکم امتناع لے چکے ہیں۔ وگرنہ بلوچستان جیسے پرخطر جگہوں پر اکیلے ڈرون لیجانا عام آدمی کے بس کی بات نییں۔