" پیر/ مرشد ہر جگہ حاضر وناظر ہوتے ہیں " اس بات کو اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان صاحب نے ایک واقعے سے ثابت کیا ہے - واقعہ یہ ہے - انہیں سیدی احمد سجلماسی کی دو بیویاں تھیں - ( پیر ومرشد ) سیدی عبدالعزیز دباغ نے فرمایا کہ - " رات کو تم نے ایک بیوی کے جاگتے ہوےَ دوسری سے ہمبستری کی - یہ نہیں چاہیےء " عرض کیاکہ "حضور وہ اس وقت سوتی تھی -" فرمایا - " سوتی نہ تھی ،سوتے میں جان ڈال لی تھی - ( یعنی کہ سوتی بن گیء تھی ) -" عرض کیا - " حضور کو کس طرح علم ہؤا ؟؟ " فرمایا - " جہاں وہ سو رہی تھی وہاں کویء اور پلنگ بھی تھا ؟؟ -" عرض کیا - " ہاں " فرمایا -" اس پر میں تھا - " " تو کسی وقت شیخ مرید سے جدا نہیں ،ہر آن ساتھ ہے -" حوالہ کتاب - ملفوظات اعلیٰ حضرت حصہ دوم صفحہ 234/235۔