ہر اس شخص کے ساتھ مخلص رہیں جس کی ایک اچھی بات ' آپ کا دل بہلانے کا سبب بنی ہو' جس کے ایک مزاحیہ جملے سے آپ کا چہرہ کھلکھلا اٹھا ہو' جس کی نصیحت سے آپ کے کردار میں نکھار پیدا ہوا ہو..... مخلص رہیں تاکہ: آپ کے ساتھ مخلص رہا جائے. .... الله ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے 🤲🏻🤲🏻 💞 💞
بدقسمتی کے ساتھ اج ہماری یہ سوچ بن چکی ہے کہ میں بہت گنہگار ہوں میری دعا اللہ تعالی نہیں سنے گا اللہ کے بندو اللہ نے تو اس کی بھی سن لی تھی شیطان کی تو تم کیا اس سے زیادہ گنہگار ہو اور رب تو اتنا مہربان ہے وہ خود اعلان کر رہا ہے کہ اے میرے بندو جو اپنی جانوں پہ ظلم کر بیٹھے ہو میری رحمت سے مایوس نہ ہو میں سارے گناہ معاف کر دوں گا اور تم کہتے ہو کہ اللہ معاف نہیں کرے گا۔ یا تو تمہارا اس آیت پر یقین نہیں یا شیطان نے تمہیں عتبہ مایوس کر دیا ہے کہ تمہارا دل ہی نہیں کرتا دعا کرنے کو۔۔ بلکہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ فرمایا کرتے تھے کہ لوگوں مجھے کبھی اس بات کا ڈر نہیں رہا کہ اللہ تعالی میری دعا قبول کرے گا یا نہیں کیونکہ اللہ تعالی دعا کی توفیق دیتے ہی اس کو ہے جس کی قبول کرنی ہوتی ہے بس مجھے ڈر اس بات کا رہتا ہے کہ کہیں توفیق نہ چھن جائے۔۔ اور حدیث کے الفاظ ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ رب العزت فرماتے ہے کہ جب میرا بندہ دعا کے لیے ہاتھ اٹھاتا ہے تو مجھے شرم اتی ہے کہ میں ان ہاتھوں کو خالی کیسے بھیج دوں۔۔ اس لیے دعا کرتے وقت کبھی یہ پریشانی نہیں ہونی چاہیے کہ میرے تو گناہ بہت زیادہ ہیں میں کیا کروں بلکہ دو رکعت نماز پڑھیں اور اس کے بعد ہاتھ اٹھا کے کہہ دے اللہ جو ہوا معاف کر دے ائندہ نہیں ہوگا تو زمین و اسمان کا خلا بھی اپ کا گناہوں سے بھرا ہوگا تو اللہ وہ بھی نیکیوں میں بدل دے گا اکیلے معاف نہیں کرے گا نیکیوں میں بدل دیں گے۔۔