آنکھ سے دور سہی دل سے کہاں جائے گا جانے والے تو ہمیں یاد بہت آئے گا خواب سا دیکھا ہے تعبیر نہ جانے کیا ہو زندگی بھر کوئی اب خواب ہی دوہرائے گا ٹوٹ نہ جائیں نہ کہیں پیار کے نازک رشتے وقت ظالم ہے ہر اک موڑ سے ٹکرائے گا عشق کو جرم سمجھتے ہیں زمانے والے جو یہاں پیار کرے گا وہ سزا پائے گا- شاعر : عبید اللہ علیم ❤❤